ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:کے پی ایل کرکٹ میچوں کا آغاز ہوتے ہی کرکٹ بٹنگ کی شروعات :2ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

ہبلی:کے پی ایل کرکٹ میچوں کا آغاز ہوتے ہی کرکٹ بٹنگ کی شروعات :2ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

Sat, 16 Sep 2017 21:16:13    S.O. News Service

ہبلی:16/ستمبر (ایس اؤنیوز)تجارتی شہر ہبلی میں جیسے کرناٹکا پریمئیر لیگ (کے پی ایل ) کرکٹ کی شروعات کے ساتھ ہی کرکٹ جوابازی (بٹنگ ) کا پتہ چلاہے ، اس سلسلے میں شہری پولس نے 2شرط بازوں (بُکیز) کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

شہر میں کرکٹ بٹنگ پرمقامی پولس کی چوکسی کو دیکھتے ہوئے بنگلورو سے تعلق رکھنے والے شرط باز(بکیز)ہبلی پہنچ کر بٹنگ دھندہ شروع کئے جانے کا پتہ چلاہے۔ کل رات شہر کے را ج نگرکرکٹ اسٹیڈیم میں کے پی ایل میچس کھیلنے کی جگہ بیٹھ کر بنگلورو میں موجود بٹنگ بازوں کو جانکاری مہیا کررہے 2شرط بازوں کو پولس نے گرفتار کرلیاہے ، جن کی شناخت کے ابھیشیک(27) اور روہیت (24) کے طورپر کی گئی ہے۔ دونوں ملزموں کا تعلق بنگلورو سے بتایا گیا ہے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان میدان میں موجود رہتے ہوئے کے پی ایل میچوں کے فیلڈ کی جانکاری بنگلور ومیں بیٹھے ہوئے اپنے آقاؤں کو روانہ کررہے تھے۔ عین وقت پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ معاملے کو لے کر ودیا نگر پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد مزید جانچ جاری ہے۔


Share: